ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدھو موسیٰ والا قتل معاملہ میں 6 مشتبہ افراد اتراکھنڈ سے گرفتار

سدھو موسیٰ والا قتل معاملہ میں 6 مشتبہ افراد اتراکھنڈ سے گرفتار

Tue, 31 May 2022 13:31:23    S.O. News Service

چندی گڑھ، 31؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسیٰ والا قتل معاملہ سے جڑے کئی لوگ اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون سے پکڑے گئے ہیں، پنجاب پولیس انھیں اپنے ساتھ پنجاب لے گئی ہے۔ پکڑے گئے لوگوں میں سے ایک کے قتل میں شامل ہونے کا اندیشہ ہے۔ پنجاب پولیس ان کے پیچھے تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کی مدد لے کر انھیں پکڑا گیا۔ پکڑے گئے لوگ لارنس بشنوئی گینگ کے رکن بتائے جا رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق فی الحال چھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ ایک شخص پر قتل میں شامل ہونے کا اندیشہ ہے۔ وہ ان تیرتھ یاتریوں کے درمیان چھپا تھا جو ہیمکنڈ صاحب کی یاترا پر تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہرہ دون سے حراست میں لیا گیا ایک مشتبہ لارنس بشنوئی گروہ کا رکن ہے۔ اس گروہ نے گلوکار موسیٰ والا کے قتل کی ذمہ داری لی ہے۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ سے حراست میں لیے گئے پانچ دیگر مشتبہ کو بھی پنجاب لے جایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سدھو موسیٰ والا کی کل پنجاب کے مانسا میں اپنی ایس یو وی سے سفر کرتے وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ گلوکار سدھو موسیٰ والا کو ایک آٹومیٹک اسالٹ رائفل سے 30 گولیاں ماری گئی تھیں۔ موسیٰ والا نے اس سال کے شروع میں کانگریس کے ٹکٹ پر پنجاب کا اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔


Share: